شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکہ، 2بچے شہید ، 8زخمی

میر علی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں مدرسے میں دھماکے سے 2 بچے شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔ خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔
جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اوربارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
