انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری

(قدرت روزنامہ)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز ٹانک میں انتخابی جلسے میں شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو 16 دسمبر کو مانیٹرینگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو اس سے پہلے بھی دو دفعہ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا تھا اور انہیں جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوبارہ خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

8 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

19 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

27 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

36 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 hours ago