کوئٹہ: شہر میں زرنج رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی، 5 روز میں 98 رکشے بند کر دیئے گئے: ٹریفک پولیس


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کی حدود میں زرنج رکشوں کے چلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ شہر میں ٹریفک کی سست رفتاری اور بد نظمی کی بنیادی وجہ قرار دیئے جانے والے زارنج رکشوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ پانچ روز کے دوران 115/MVO کے تحت 98 زرنج رکشے بند کر دیے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے اور مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر اور شہریوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert