زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا تو صوبہ خوشحال ہوگا، تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کیے جائیں: میر علی حسن زہری


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے جتنے بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں انھیں وقت مقررہ پر مکمل کریں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات صوبے کے زمینداروں کو میسر ہوں صوبے کے زیادہ تر لوگوں کا زریعہ معاش زراعت ہی ہے محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے محکمہ کی جانب ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی کے علاؤہ محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے ڈی جیز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی نے محکمہ کے مجموعی کارکردگی اور پچھلے میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے معاشی ترقی میں زراعت ایک اہم شعبہ ہے زراعت ترقی کریگا تو صوبہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہوگا اجلاس کو محکمہ زراعت کے تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کی مجموعی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اجلاس کو مالی سال 2025-26 میں جو بھی ترقیاتی منصوبے ہیں ان کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمارے صوبے کو معاشی حوالے ترقی اگر دینی ہے تو زراعت کے شعبے کو ترقی دینا ناگزیر ہے جتنے بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں انھیں اپنے وقت مقررہ پر کیے جاہیں اگر یہ منصوبے مکمل ہوکر کام شروع کریں تو اس سے محکمہ زراعت اور صوبے کے ہر فرد اور زمیندار کو اس کے فوائد ملیں گے انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر صوبے کے ہر فرد کے ساتھ منسلک ہے رزاعت ترقی کریگا تو زمیندار خوشحال ہوگا اور زمیندار کے خوشحال ہونے کے اثرات پورے صوبے پر پڑیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کو اپنے پاؤں پے کھڑا کرنا ہے تو زراعت کے شعبے کو فعال اور اور دؤر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی عنصر ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کا ویڑن بھی یہی ہے کہ صوبہ بلوچستان ترقیافتہ اور خوشحال ہو اور اس حوالے سے ان کے ہدایات بھی ہیں کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں حاہل جو بھی رکاوٹیں ہیں انھیں دور کیا جائے تاکہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو نے مذید کہا کہ محکمہ زراعت کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے جب تک ہم سب مل کر زراعت کے شعبے اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کریں گے تب تک یہ شعبہ ترقی نہیں کرسکتا لہٰذا مل کر ہی اس شعبے کو ترقی دینی ہے تاکہ صوبے کے ہر فرد تک ہماری محنت کے ثمرات میسر ہوں

WhatsApp
Get Alert