ملک گیر بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کراچی تاکشمیر بارشیں ہی بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دسمبر کے آخری ہفتے میں ملک گیر بارش کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان جس سے کراچی تا کشمیر تک اچھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بلوچستان میں اس سیزن کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں موسم خشک رہنے کا امکان نہ تھا تاہم شمالی اور بالائی پنجاب کے بھی چند علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے اگر بارش کی بات کی جائے تو شمالی علاقوں میں مرید میانوالی اسلام آباد راولپنڈی میں ہلکی بارش کا امکان بن سکتا ہے۔

میر پور خاص کراچی حیدرآباد ٹھٹہ نوری آباد میں ہلکے بادلوں کے ساتھ ساتھ ہلکی سے معتدل نوعیت کی دھند بننے کا امکان ہے ۔صوبے کی ساحلی پٹی پر دھند موجود ہے باقی پورے صوبے میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم بارش کی بات کی جائے تو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقے جن میں چترال میں بےشام چارباغ مدین کالام دیر مالاکنڈ مردان صوابی ہریپور اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جن میں سدہ پاراچنار ہنگو سواری چار باغ بٹگرام سٹی باغ کالاباغ کالام مدیان دیر دورش چترال میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے۔

گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں برفباری کا امکان موجود ہے بارش کی بات کی جائے تو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جن میں استوار علی آباد شمشال گلگت چلاس بلتستان کے علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے اور صوبے بھر میں بادل برسنے کا امکان موجود ہے۔کشمیر کے بھی تمام علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم برفباری کی بات کی جائے تو کشمیر کے مختلف علاقے جن میں کشتوار رھمبا سری نگر بارہ مولا راجوڑی مظفرآباد کارگل ڈربوک اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

20 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

23 mins ago

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

40 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

44 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

55 mins ago

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

1 hour ago