پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام نظر انداز

لاہور(قدرت روزنامہ)دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کو پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ میں نظر انداز کردیا گیا ہے . پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ میں شامل کرس گیل کو اس مرتبہ کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کرس گیل کسی ٹیم کی ویلیو میں اس طرح اضافہ نہیں کرتے جیسے پہلے کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کو لینے کے لیے کوئی فرنچائز تیار نہیں تھی .

دنیائے کرکٹ کے ایک اور بڑے نام بین ڈنک کو بھی اس مرتبہ کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا جبکہ رپورٹس کے مطابق بین ڈنک کو پک نہ کرنے کی وجہ ان کا پورا سال کرکٹ نہ کھیل کر کمنٹری کرنا ہے . دوسری جانب پاکستان کے ہارڈ ہٹر اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کرنے والوں کی فہرست ٰمیں دوسرے نمبر پر رہنے والے کامران اکمل نے خود کو سلور کیٹیگری میں رکھنے پر احتجاجاً دستبرداری کا اعلان کیا ہے . کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے جو عزت ملنی چاہئیے تھی وہ نہیں ملی جس کی وجہ سے دستبردار ہورہا ہوں جبکہ رپورٹس کے مطابق کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ گزشتہ دو ایڈیشنز میں اوسط درجے کی کارکردگی ہے . اس حوالے سے چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ لیگز لوکل پلیئر سے بنتی ہے اور غیر ملکی کھلاڑی تو صرف لڑکا لگانے کے لیے آتے ہیں . واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز رواں ماہ 27 دسمبر سے ہوگا جس کے 15 میچز کراچی اور 19 میچز لاہور میں منعقد کیے جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں