لاہور(قدرت روزنامہ)دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کو پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ میں نظر انداز کردیا گیا ہے۔پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ میں شامل کرس گیل کو اس مرتبہ کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کرس گیل کسی ٹیم کی ویلیو میں اس طرح اضافہ نہیں کرتے جیسے پہلے کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کو لینے کے لیے کوئی فرنچائز تیار نہیں تھی۔
دنیائے کرکٹ کے ایک اور بڑے نام بین ڈنک کو بھی اس مرتبہ کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا جبکہ رپورٹس کے مطابق بین ڈنک کو پک نہ کرنے کی وجہ ان کا پورا سال کرکٹ نہ کھیل کر کمنٹری کرنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے ہارڈ ہٹر اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کرنے والوں کی فہرست ٰمیں دوسرے نمبر پر رہنے والے کامران اکمل نے خود کو سلور کیٹیگری میں رکھنے پر احتجاجاً دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے جو عزت ملنی چاہئیے تھی وہ نہیں ملی جس کی وجہ سے دستبردار ہورہا ہوں جبکہ رپورٹس کے مطابق کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ گزشتہ دو ایڈیشنز میں اوسط درجے کی کارکردگی ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ لیگز لوکل پلیئر سے بنتی ہے اور غیر ملکی کھلاڑی تو صرف لڑکا لگانے کے لیے آتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز رواں ماہ 27 دسمبر سے ہوگا جس کے 15 میچز کراچی اور 19 میچز لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…