تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنی غذا میں اس تیل کو شامل رکھتے ہیں ان کی جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت بھی قابل رشک ہوتی ہے . موسمی سبزیاں قدرت نے ہر موسم کی سبزیوں میں انسان کے لئے بے پناہ افادیت رکھی ہے اگر ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ بار اس کا استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی مجموعی صحت کے لئے مفید ہے . اسٹرابیری اس میں تمام بیریز شامل ہیں لیکن اسٹرا بیری کو خاص اہمیت حاصل ہے، جب اس کا موسم ہو تو روزانہ اس کا استعمال کریں یہ بڑھتی عمر سے ہو نے والی دماغی بیماریوں کی روک تھام میں مدد فراہم کرتی ہیں، اور دماغی صحت کو مزید بہتر بناتی ہے . ہلدی روز مرہ کھانوں میں استعمال ہونے والا عام مصالحہ ہے جو دماغی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ حافظے کو تیز کرنے کے ساتھ ڈپریشن کو بھی کم کرتا ہے . نارنگی یہ ایک موسمی پھل ہے اس میں موجود وٹامن سی کئی ذہنی بیماریوں جیسے ڈیمنشیا اور الزائمر سے تحفظ دیتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہماری سوچنے کی صلاحیت،یاداشت اور ادراک کا براہ راست تعلق ہماری غذا سے ہے،ہم کیا کھاتے اس کا اثر ہماری ذہنی و دماغی صحت پر پڑتا ہے، جسم کے دیگر اعضاء کی طرح دماغ کو بھی ایسی غذا چاہئے جو توانائی فراہم کرے اور اسے صحت مند رکھیں .
روغن زیتون
روغن زیتون کہنے کو تو ایک تیل ہے مگر یہ ایک غذا بھی ہے اور فی زمانہ مختلف تحقیق کے نتیجے میں اس کی افادیت مزید سامنے آ رہی ہے .
متعلقہ خبریں