6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں، مقامی فارمرز کو ہر ممکن سہولت دیں گے : مریم اورنگزیب


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے، مقامی فارمرز کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔
جنگ ‘‘ کے مطابق سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماہی پروری شعبے میں مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس شعبے میں ترقی معیشت کی ترقی ہے۔ پنجاب میں ایک عرصے سے بہترین کام کیا جا رہا ہے، 26 ہزار ایکڑ کی فزیبلٹی اس وقت پراسس میں ہے۔ ہم نے گلوبل ایکسپرٹ کو پاکستان بلایا انہوں نے بہت رہنمائی کی، پنجاب کی سب سے پہلی فش مارکیٹ پر کام کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert