کیا رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے‘۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔
ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں۔
