کوئٹہ کے شہریوں کے حق پر آکشن کے ذریعے قبضہ کیا گیا، فارم 47 کی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی: عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چیئر مین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ، جنرل سکیرٹری احمد علی کوہزاد، ڈپٹی سکیرٹری محمد رضا ہزارہ، سکیرٹری اطلاعات قادر علی نائل، سکیرٹری مالیات یونس چنگیزی پارٹی کے ضلعی رہنماوں اور نامزد کونسلروں نے زرغون ٹاون اور چلتن ٹاون میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف کارنر میٹنگوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی عوام کی امنگوں پر پوری اترنے کی پوری اہلیت و صلاحیت رکھتی ہے پارٹی کے قائدین نے سال 2018 سے سال 2024 تک صوبے میں مثالی کارکردگی کے ذریعے ہزارہ قوم اور صوبے کی بہترین نمایندگی کرتے ہوئے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کے دوران کوئٹہ کے شہریوں نے پہلے سے زیادہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو بڑی تعداد میں اپنے رائے سے نوازا مگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پورے ملک کی طرح کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کی نمایندگی کے حق پر آکشن کے ذریعے قبضہ کیا آج ملک بھر میں آکشن کے ذریعے فارم 47 سے کامیاب ہونے والوں کی حکمرانی ہے جسے کسی صورت عوام کی حکومت قرار نہیں دی جاسکتی رہنماوں نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی قیادت آزادانہ طور پر ازخود منتخب کرنے کا حق دیا جائے انکی رائے کی تبدیلی اور انکے حق پر شب خون مارنے کے نتیجے میں جس طرح کی قیادت سامنے آتی ہیں انکے پاس عوام کے پاس جاکر ان سے مذاکرات کرے اور عوام کا سامنا کرنے کی ہمت تک نہیں ہوتی ایسے لوگ مسائل پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں یہ کسی طرح مسائل حل نہیں کرسکتے کوئٹہ شہر اس وقت مسائل کی اماجگا بنی ہوئی ہے ہر طرف مسلط حکومت کی تباہ کاریاں نظر آتی ہے جسے حل کرنے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کا حل صرف ایچ ڈی پی کے پاس ہے انھوں نے 28 دسمبر کو ووٹروں کی بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ایچ ڈی پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں رائے دہی کا حق استعمال کرنے کی توقع کی۔
