بلوچستان کے محکمہ صحت میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، نیب متحرک، ہسپتالوں سے خریداری کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )قومی احتساب بیورو (نیب)بلوچستان نے محکمہ صحت میں اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تمام متعلقہ ہسپتالوں میں FY 2024-25 کے دوران خریدی گئی مشینری اور طبی آلات کا تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔دستاویزات کے مطابق نیب نے جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ ٹراما سینٹر، سینڈمین پروونشل اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس، شیخ خلیفہ بن زاید اسپتال اور باچا خان ہسپتال نوا کلی میں خریداری کی گئی مشینری، انسینریٹر، اینجیوگرافی اور میموگرافی مشینوں سمیت دیگر آلات کی تفصیلات اینکسچر اے میں دی گئی فارمیٹ کے مطابق 19 دسمبر 2025 تک فراہم کی جائیں۔یہ معلومات نیشنل اکا ونٹیبلٹی آرڈیننس 1999 کی دفعہ 19 کے تحت طلب کی گئی ہیں تاکہ نیب کی انکوائری ٹیم متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے کردار، خریداریوں کی شفافیت اور ممکنہ مالی بے ضابطگیوں کا جائزہ لے سکے۔
