جُنید صفدر کے ولیمے میں کون کون آئے گا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کھوکھر برادران کو بھی ذاتی تعلق پرصرف دعوت ولیمہ میں مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔جنید صفدر کی مایوں، مہندی اور پھر قوالی نائٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔