حلقے کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے، جس سے منہ موڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ عوامی خدمت ان کا بنیادی مشن ہے،اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی قلات سے آئے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی خالق آباد کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور بی اے پی کے ذمہ داران نے میر ضیاء اللہ لانگو سے ملاقات کی،جن میں میر کمال خان لانگو، میر امیر جان لہڑی،حاجی قادرداد لانگو،حاجی اسماعیل لانگو،ملک عبدالرسول لانگو، حاجی نور احمد لانگو، عبدالواحد، ایکسین پی ایچ ای سہیل باروزئی،میر امیرالملک لانگو،بابو رمضان لانگو، صاحب قاسم لانگو، وڈیرہ دوست علی لہڑی، ٹکری ایوب لہڑی سمیت دیگر قبالی عمائدین اور معتبر شخصیات شامل تھیں ملاقات میں حلقے کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں، زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفود نے میر ضیاء اللہ لانگو کی عوامی خدمات اور مؤثر کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر میر ضیاء اللہ لانگونے کہا کہ حلقے کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے، جس سے منہ موڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ پہلے کی طرح مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
