پنجاب حکومت نے موٹروہیکلز رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے موٹروہیکلز رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی، ترمیم سے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعائت دی جائے گی، گاڑیو ں کے پُرکشش نمبروں کی الاٹمنٹ کیلئے ای آکشن پالیسی کو مزید موثر بنایا جائےگا، پرکشش نمبروں کی الاٹمنٹ کی فہرست میں مزید نمبروں کا اضافہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ کا 50واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی-نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجراء جنوری سے کرنے کافیصلہ کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ کااجراء جنوری کے آغاز میں لاہور ڈویژن سے کیا جائے گا-31مارچ تک نیا پاکستان صحت کارڈ راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور،گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن میں بھی لانچ کر دیا جائے گا-کابینہ نے نیا پاکستان صحت کارڈ پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور خاندان کے سربراہ کا نام کنندہ کرنے کی منظوری دے دی-کابینہ نے پنجاب ہیلتھ اینشیٹو مینجمنٹ کمپنی او رسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دے دی -کابینہ نے نیا پاکستان صحت کارڈ کے فارمیٹ اور ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی – یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 3برس میں تقریباً 400ارب روپے خرچ کئے جائیں گے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ ساز فلاحی اقدام ہے-نیا پاکستان صحت کارڈکے ذریعے ہرخاندان 10لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی-پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر عملدرآمد کرنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا-یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے ہسپتالوں کے علیحدہ پرسنل لیجر اکاؤنٹ (PLA) کھولنے اور رسیدشیئر ڈسٹری بیوشن فارمولے کی منظوری دی گئی- پنجاب کابینہ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ایک اورانقلابی اقدام این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے کے لئے زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ اپ پالیسی 2021 کے مسودے کی منظوری دی- اس پالیسی کے تحت صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے این اوسی رجیم کو سہل بنایا جائے گا-سکندر یہ کالونی، سوڈیوال لاہور میں 34 کنال اراضی پر سٹیٹ آف دی آرٹ گرلز کالج کے قیام کی منظوری دی گئی -ویسٹ پاکستان بورڈ آف ریونیو(کنڈکٹ آف اپیلز اینڈ ریویزنز) رولز 1959میں ترامیم کی منظوری دی گئی-ویسٹ پاکستان بورڈ آف ریونیو(کنڈکٹ آف اپیلز اینڈ ریویزنز) رولز 1959کا نام پنجاب بورڈ آف ریونیو (کنڈکٹ آف اپیلز اینڈ ریویزنز) میں تبدیل کردیا جائے گا-ترامیم کی منظوری سے بورڈ آف ریونیو میں کیسوں کافیصلہ 180دن میں کرنا لازم ہوگا-ویسٹ پاکستان بورڈ آف ریونیو(کنڈکٹ آف میٹنگز) رولز 1959میں ترامیم کی منظوری دی گئی-پنجاب سیڈ کارپوریشن میں کارپوریٹ گورننس اصلاحات متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیا-پنجاب سیڈ کارپوریشن میں کارپوریٹ گورننس اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن ایکٹ 1976 میں ترامیم کی منظوری دی گئی-ترامیم کے بعد کارپوریشن کے بورڈ ممبرز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 16کر دی جائے گی- پنجاب موٹر وہیکلز ٹیکسیشن رولز 1959 میں ترامیم کی منظوری دی گئی،ان ترامیم سے پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیاں پنجاب کے اندر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔

کابینہ اجلاس میں یونیورسل رجسٹریشن مارکس سکیم کے تحت لاہور ہائی کورٹ کی سرکاری گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ”ایل ایچ سی“سیریزالاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 کے سیکنڈ شیڈول کے رول 42میں ترمیم کی منظوری دی گئی-ترمیم سے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعائت دی جائے گی-گاڑیو ں کے پر کشش نمبروں کی الاٹمنٹ کے لئے ای آکشن پالیسی کو مزید موثر بنانے کی منظوری دی گئی-پرکشش نمبروں کی الاٹمنٹ کے لئے فہرست میں مزید نمبروں کا اضافہ کیاجائے گا۔
گندم ریلیز پالیسی 2021-22 کی منظوری دی گئی-پرائس کنٹرول کرنے اور منافع خوری و ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لئے 1977کے ایکٹ کو اختیار کرنے اورپرائس کنٹرول اینڈ پریونشن آف پرافٹٹرینگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے والد کے انتقال پر افسوس کااظہارکیا گیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی- صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران، چیف سیکرٹری،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent Posts

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

10 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

20 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

29 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

37 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 hours ago