پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان قاضی انور پارٹی سے مستعفی

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان قاضی انور پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیاجارہا، پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کے تناظر میں تحصیل صدر تحصیل سماہنی کشمیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ کہا ادارے سرحدوں کے محافظ ہیں،جو پارٹی اداروں کے خلاف ہو اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔
قاضی محمد انور نے انصاف لائرز فورم خیبر پختون کی صدارت سے استعفیٰ دے دِیا
خیبر پختون خوا بار کونسل میں pti کے 5ممبر تھے لیکن ان 5 ووٹوں سے ایک پروفیشنل گروپ اور جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہوّا جبکہ پارٹی کے امیدوار قاضی انور کو ووٹ نہیں دِیا ۔جس سے قاضی انور دل برداشتہ ہوئے pic.twitter.com/vwSzP12oR1— Adv Nadeem Shah (@adv_nadeem_shah) December 14, 2025
