قلعہ سیف اللہ اور وندر میں خونی ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی


قلعہ سیف اللہ / وندر ( ڈیلی قدرت ) قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا جہاں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچے زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب وندر کے علاقے بریدا کیمپ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کنٹینر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert