کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے بھی اچھا ہوگا، پی سی بی چیئرمین نے نیا پلان شیئر کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے بعد دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور وہ لاہور اسٹیڈیم سے بھی بہتر ہوگا۔
محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ روڈ شو کے دوران بتایا کہ موجودہ آدھی تعمیر شدہ عمارت کو پاکستان سپر لیگ گیارہ (PSL 11) کے بعد مکمل طور پر منہدم کرکے نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
لندن۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخ ساز پی ایس ایل روڈ شو میں گفتگو
پی ایس ایل کو دنیا کی سرفہرست ٹی20 لیگ بنانا مشن ہے۔ محسن نقوی
اسلام آباد میں عالمی سہولتوں سے آراستہ جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ محسن نقوی
مظفرآباد میں بھی عالمی… pic.twitter.com/SBo5HjWO6K
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 8, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ مظفرآباد اسٹیڈیم کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے اور اسے پی ایس ایل 11 سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
پی سی بی نے نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا، جس کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہ اکیڈمی 3 سے 4 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
Highlights of the landmark #HBLPSL London Roadshow at Lord's Cricket Ground ✨
Full Event ➡️ https://t.co/SbB39UT0eV#NewEra pic.twitter.com/cmCI4PSvCy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 8, 2025
واضح رہے کہ پی ایس ایل اپنے 11ویں ایڈیشن کے ساتھ پہلی بار 2 نئے فرنچائزز کے اضافے کے بعد 8 ٹیموں تک پہنچ جائے گا، جس سے لیگ کی تشکیل میں 7 سال بعد بڑی تبدیلی عمل میں آئے گی۔
