21ویں جھل مگسی جیپ ریلی کا میدان نوابزادہ جعفر خان نے مار لیا، گورنر کا ریسرز کیلئے ایک کروڑ انعام کا اعلان


کوئٹہ?جھل مگسی(قدرت روزنامہ)اکیسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اتوار کی شام اپنے اختتام کو پہنچی جس کے مہمان خصوصی گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل تھے۔ تاريخی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 نوابزادہ جعفر خان مگسی نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کیا اور جیت اپنے نام کر لیا۔
اس تقریب میں جھل مگسی اور اس سے متصل دیگر علاقوں کے سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت ملک بھر سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی جنہوں نے صحرائی علاقوں میں مقابلہ کرتے ہوئے ریسرز کو داد دی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ریسرز کیلئے ایک کروڑ نقد انعام کا اعلان کیا اور نوابزادہ جعفر خان کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی دی جبکہ دیگر تمام کیٹیگریز میں جیتنے والے ریسرز میں بھی انعامات تقسیم کیے۔
اس تاریخی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 کو شاندار کامیابی قرار گیا، تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی، وفاقی وزیر تجارت میر جام کمال، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی نے ریلی کے جوش اور وقار میں اضافہ کیا۔

WhatsApp
Get Alert