ڈکیتی کے دوران طالبہ سے زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

بہاولپور (قدرت روزنامہ) ڈکیتی کے دوران طالبہ سے زیادتی کرنے والے 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چار مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چاروں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا۔
واضح رہے کہ جنوری میں بہاولپور میں زیادتی کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا۔چاروں نے 2 جنوری کو بہاولپور میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2020ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 77 واقعات رپورٹ ہوئے ، 60 فیصد ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔

گوجرانوالہ ریجن اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 30 واقعات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ فیصل آباد ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 12 واقعات سامنے آئے ۔ ملتان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 9 مقدمات درج ہوئے ، لاہور میں اجتماعی زیادتی کے 7 واقعات سامنے آئے ، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 6 ، شیخو پورہ اور راولپنڈی میں 5 ، 5 واقعات رپورٹ ہوئے ، بہاولپور اور ساہیوال ریجن میں ایک ایک اور سرگودھا میں اجتماعتی زیادتی کے 2 واقعات ہوئے۔
واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے پنجاب وومن ہیلپ لائن 1043 پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ یکم جنوری تا 23 اگست خواتین کی جانب سے 14 ہزار 226 شکایات کا اندراج کروایا گیا۔خواتین کی جانب سے گھریلو جھگڑے، جرائم، زیادتی، قتل، اغوا، پراپرٹیز سمیت مختلف شکایات کا اندراج کروایا گیا،پنجاب وومن ہیلپ لائن پر درج کروائی جانیوالی شکایات میں سے سات ہزار 63 خواتین کو مکمل رہنمائی اور انفارمیشن فراہم کی گئی جبکہ 4 ہزار 534 شکایات پر خواتین کو لیگل ایڈوائزز فراہم کی گئیں۔

Recent Posts

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

4 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

26 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

29 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

32 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

46 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

1 hour ago