بلوچستان میں خشک سالی کا الارم، کوئٹہ سمیت 11 اضلاع میں پانی کی شدید قلت، ہنگامی اقدامات کا مطالبہ


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بارشوں کی شدید کمی کے باعث خشک سالی کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 11 اضلاع بشمول کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ اور نوشکی شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں، اور کوئٹہ میں پانی کی صورتحال تہران جیسی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور جیوانی میں 314 دن سے، جبکہ پنجگور میں 234 دن سے بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح گرنے سے فصلیں تباہ اور درخت سوکھ رہے ہیں۔ ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ورنہ پینے کے پانی کا بحران سنگین انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert