قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ترکی میں بھی کریک ڈاؤن شروع، اتنی گرفتاریاں کہ کسی کو یقین نہ آئے

استنبول(قدرت روزنامہ) ترکی میں پولیس نے ایکسپورٹ فراڈ میں
ملوث 28ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ڈیلی صباح کے مطابق ان ملزمان کو استنبول اور 6دیگر صوبوں سے گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایکسپورٹ کے اعدادوشمار میں فراڈ کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ یہ آپریشن تاحال جاری ہے اور 23مزید ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے روس، پولینڈ، ہنگری، یوکرین، رومانیہ، کوسوو اور دیگر ممالک سے مختلف اشیاءدرآمد کیں اور جعلی انوائسز کے ذریعے ٹیکس، ٹیکس ری فنڈ اور دیگر مدات میں ملک کو ایک اندازے کے مطابق 5کروڑ 33لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ ترک میڈیا کے مطابق اس جرائم پیشہ نیٹ ورک کچھ عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی اور اب ثبوت ہاتھ لگنے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

20 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

22 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

32 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

38 mins ago

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

50 mins ago