لندن: برطانوی جریدے کا تہلکہ خیز انکشاف، مئی کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے مار گرائے، ایس 400 سسٹم بھی تباہ

لندن(قدرت روزنامہ)برطانوی دفاعی جریدے ’کی ایرو‘ (Key.Aero) نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جنگ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 4 جدید ترین رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق 52 منٹ تک جاری رہنے والی اس فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے، جبکہ بھارت ان طیاروں کی موجودگی ثابت کرنے کے لیے کوئی بھی تازہ تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کر کے رکھ دیا، اور مجموعی نقصانات میں 4 رافیل کے علاوہ مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون بھی شامل ہیں۔
برطانوی جریدے نے مزید بتایا کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں نصب بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام ایس 400 تباہ کیا، جبکہ پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹ
