(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو حکومت مخالف پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق لندن میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ ملاقات میں لیگی قائد نے لانگ مارچ سے متعلق اہم ہدایات دیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، جس پر لیگی قائدین نے بھی اتفاق کیا۔
سردار ایاز صادق آج وطن واپس پہنچیں گےاور پارٹی کے صدر شہبازشریف سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔
لیگی قائد نے ہدایت جاری کی ہےکہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لیے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مزید متحرک کریں، پنجاب کی ہر یونین کونسل میں متحرک اور پارٹی کے ساتھ وفادار کارکنوں کو منظم کریں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب بھر کی ہر یوسی سے کم از کم 30 نوجوانوں پر مشتمل گروپ بنائیں اور پھر ان نوجوانوں کا ضلع کی سطح پر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے۔
پارٹی قائد نے سوشل میڈیا کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کارکن صرف ایک فون کال اور واٹس ایپ میسج پر فوری طور ہر اکھٹے ہوسکیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں ووٹ کر عزت دو کا بیانیہ گھر گھر پہنچائیں، ہوشربا مہنگائی اور حکومت کی ناکامیوں کو عوام الناس کو آگاہ کریں۔
نواز شریف نے کہاکہ لانگ مارچ سے قبل ان نوجوانوں کی سیاسی تربیت کے لیے ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں، تمام مقامی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدے دار ان کنونشنز کا اہتمام کریں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہدایات ہر عمل پیرا نہ ہونے والے اراکین اور ٹکٹ ہولڈر کی فہرستیں تیار کریں۔
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…