گوجرانوالہ میں دولہا کے دوستوں نے شادی پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کردی


گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں ہونے والی ایک شادی میں نوٹوں کی بارش ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والی شادی میں اٹلی سے آنے والے دولہا کے دوستوں نے خوب رنگ جمایا اور تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کردی۔
نوٹوں کی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
بارات گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی سے جی ٹی روڈ پر واقع شادی ہال پہنچی تو دولہا کے دوستوں نے چھت سے نوٹ نچھاور کئے ۔

WhatsApp
Get Alert