میرے بے گناہ بھائی کو شہید کیا گیا، منفی قوتوں کے سامنے نہیں جھکوں گا: رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بے گناہ بھائی کو شہید کیا گیا، اور وہ کسی منفی قوت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی موجودہ صورتحال میں لگی ہوئی آگ کو بجانے کی ضرورت ہے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ پھسے ہوئے لوگوں کی حمایت کریں۔رحمت صالح بلوچ نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی پارلیمانی سیاست جاری رکھے گی اور عوام کے مفاد کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔ انہوں نے ان تمام پارلیمنٹرین اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی یا خود آکر اس میں حصہ لیا۔
