وزیراعلیٰ کو لانے اور ہٹانے والے ایک ہی ہیں، بلوچستان کے مسائل طاقت سے حل نہیں ہونگے: مولانا عبدالغفور حیدری

اوتھل ( ڈیلی قدرت )جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کو ہٹانے والے ہی ہٹائیں گے اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں رب راضی تو جگ راضی باقی جو وزیراعلی کو تبدیل کریں گے یہ سوال بھی ان سے ہی بہتر بنتا ہے پاکستان میں آئین میں ترامیمی عوامی مفاد کیلئے نہیں بلکہ شخصی مفادات کیلئے کی گئی ہیں ہم ایسی ترامیمی کے حق میں نہیں ہیں ایسی آئینی ترامیمی سے ملک کا مسقتبل تاریکی ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی اقلیتی رہنما سابقہ ایم پی اے مکھی شام لال لاسی کے ایس ایم سی فارم ہاوس اوتھل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 2006 میں جب قبائلی بزرگ شخصیت نواب اکبر بگٹی کو شہید کیا گیا تو اسکے بعد بلوچستان کا نوجوان طبقے میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اس غصے و نفرت کو ہمارے بیوقوف حکمرانوں نے ہمیشہ طاقت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے اور آج بھی کررہے ہیں لیکن ہماری نظر میں بلوچستان کے مسائل طاقت کے بجائے افہام و تفہیم کیساتھ حل کیئے جائیں تو یہ حل بھی ہوسکتے ہیں لیکن جب بھی بلوچستان میں طاقت کا استعمال کیا گیا تو بدامنی میں مزید اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ آپ نے یہ روش قائم کی تو آپ نہ بلوچستان کا مسلہ حل کرسکتے ہیں اور نہ ہی خیبر پختونخواہ کا مسلہ حل ہوگا،75 سال گزرگئے ہیں یہ مسلے حل نہیں ہورہے ہیں اگر اسی روش کیساتھ حل کی کوشش رہی تو یہ مسلے مزید 100 سال تک بھی حل نہ ہوسکیں گے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مرنے والے دونوں طرف ہمارے بچے ہیں چاہے وہ فورسز کے ہو یا مزاحمت کرنے والے ہو،ہم ایک دوسرے کو مار رہے ہیں جس سے ہمارا ہی نقصان ہورہا ہے پاکستان بلوچستان کے مسائل اسٹیبلشمنٹ ہی حل کرسکتی ہے اور اقتدار میں بیٹھے ہوئے افراد صرف شو پیس ہیں انکو کوئی بھی اختیار نہیں اگر کوئی با اختیار حکومت آئی تو یہ مسلے حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مایوس نہیں ہے جب تک جان میں جان ہے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ پاکستان میں انتظامیہ ڈھانچہ بنانے کیلئے نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے لیکن ہم سے اس متعلق ابھی تک مشاورت نہیں کی گئی ہے ہم نے ماضی میں بھی یہ موقف اختیار کیا تھا کہ لسانی بنیادوں ،علاقائی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی ڈھانچہ بنانے کیلئے صوبے کے عوام اور اسمبلی سے قرار داد پیش کی جائے تو قانون سازی ہوسکتی ہے علاوہ ازیں زیرپوائنٹ اوتھل سے جے یو آئی کے رہنماوں مولانا غلام قادر قاسمی ۔مولانا عبدالحمید عارف ۔مکھی شام لاسی ۔حسین احمد مدنی کے جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا
