بلوچستان کا مسئلہ معاشی ہے، سازشیں ناکام بنائیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: فرح عظیم شاہ

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )بلوچستان اعوامی پارٹی کی روکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا بنیادی مسئلہ معاشی نوعیت کا ہے اور صوبے کے خلاف متعدد سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے اور فوج کے اندر احتساب کا سخت نظام موجود ہے۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کی دنیا میں عزت میں اضافہ ہوا ہے، اور بلوچستان کی ترقی کے لیے معاشی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اگر معاشی مسائل حل کیے جائیں تو یہاں نمایاں بہتری آئے گی۔رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیونکہ یہ قربانیاں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔
