کوئٹہ کھنڈر بن گیا، کسٹم اہلکار رات کو تالے توڑتے ہیں: ارکان اسمبلی کی دہائی، ڈائریکٹر کوئٹہ پروجیکٹ طلب

کوئٹہ (ڈیلی قدرت): بلوچستان اسمبلی میں کوئٹہ شہر کی حالت زار اور کسٹم حکام کے رویے پر ارکان پھٹ پڑے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین نے کہا کہ کسٹم اہلکار رات گئے دکانوں اور گوداموں کے تالے توڑ کر سامان ضبط کرتے ہیں، جبکہ سرحد پر انہیں نہیں روکا جاتا۔ انہوں نے کوئٹہ کے بلیلی روڈ اور بائی پاس روڈ کی عدم تکمیل اور متبادل راستے نہ ہونے پر شدید تنقید کی۔ اے این پی کے انجینئر زمرک اچکزئی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو اکھاڑ دیا گیا ہے، جگہ جگہ چیک پوسٹیں عوام کو تنگ کر رہی ہیں۔ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پینل آف چیئرپرسن نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بریفنگ کیلئے طلب کر لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارکان اسمبلی کے کارڈز اور جھنڈے والی گاڑیوں کے احترام کی رولنگ دی۔
