فیض حمید کیس میں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہیں عمران خان کا نام موجود نہیں،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے فیض حمید کیس میں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہیں عمران خان کا نام موجود نہیں۔ جب انکوائری میں کہیں عمران خان کا ذکر تک موجود نہیں تو تحریک انصاف اس پر کیا ردعمل دے؟ یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فوج جانے جنرل جانے۔
کرنٹ افیئرزپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےا نہوں نے کہا علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی ہمارے قابل احترام اتحادی ہیں، ان کی رائے کو مقدم رکھا جاتا ہے اسی لیے انہیں خصوصی طور پر تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کاہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں 80 کے قریب ممبران شامل ہیں، پولیٹیکل کمیٹی کا سائز ردبدل کرکے چھوٹا کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سلمان اکرم راجہ نے اپنے استحقاق کے مطابق ایک کلیے پر فیصلے کیے ہیں۔ اس تبدیلی سے اندرونی اختلافات کا تاثر دینا سراسر غلط ہے۔
”فیض حمید کیس میں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہیں عمران خان کا نام موجود نہیں۔ جب انکوائری میں کہیں عمران خان کا ذکر تک موجود نہیں تو تحریک انصاف اس پر کیا ردعمل دے؟ یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فوج جانے جنرل جانے۔ “ سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم pic.twitter.com/eiTSXaY3in
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) December 16, 2025
