30 سے زائد اراکین پارلیمنٹ پارٹی میں آنے کے خواہشمند ہیں، ن لیگ کا بڑا دعویٰ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے پارٹی جوائن کرنے کی خواہش کرنے والوں کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا کہنا ہےکہ 30 سے زیادہ موجودہ اراکین پارلیمنٹ و ٹکٹ ہولڈرز ن لیگ میں آنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان خواہشمند اراکین کی فہرست پارٹی قائد نوازشریف کو دے دی ہے۔

ن لیگ کے دعویٰ کے مطابق  نوازشریف کو جن 30 حکومتی ارکان کی لسٹ دی گئی ان میں سے 8 کا تعلق وسطی پنجاب،14 کاجنوبی پنجاب،6 کا خیبر پختونخواہ،1 کا کراچی اور 1 کا بلوچستان سے ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ان ناموں پر فوری ایکشن لینے سے گریزکرتے ہوئے یہ معاملہ پارٹی رہنماؤں سے ڈسکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اراكين پاکستان مسلم لیگ ن جوائن کرنے کے لیے  پارٹی کے اہم رہنماؤں  سے ملاقاتيں کر کے اپنی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ ان اراکین نے نواز شریف سے ملاقات کی خواہش بھی کی ہے، زیادہ تر وہ اراکین پارلیمنٹ ہیں جو پہلے دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں گئے تھے۔

پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ اس معاملے پرپارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

42 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

51 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

1 hour ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago