بلدیاتی الیکشن ‘ پاک فوج اور ایف سی طلب کرنے پر غور

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت کوئٹہ ) وفاقی حکومت نے ضلع کوئٹہ میں 28 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر کیا گیا، جس کا مقصد انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت پاک فوج جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ایف سی کو سیکیورٹی تعینات کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ فوج تھرڈ اور ایف سی سیکنڈ ٹیئر کو کوئیک ری ایکشن فورس موڈ میں تعینات کیا جائے گا۔
