ہزارہ قوم نے زر اور زور کی سیاست مسترد کر دی، بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کی نیندیں حرام: ایچ ڈی پی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہزارہ قوم کی نمائندگی کو زر اور زور کی بنیاد پر محدود کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ایچ ڈی پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور زرغون ٹان و چلتن ٹان میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔پارٹی کے قائدین چئیرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چئیرمین اول مرزا حسین ہزارہ، نائب چئیرمین عزیز اللہ ہزارہ، جنرل سیکریٹری احمد علی کوہزاد، ڈپٹی سیکریٹری محمد رضا ہزارہ اور دیگر رہنماں نے کہا کہ ایچ ڈی پی 19 یونین کونسلوں کے 60 وارڈز سے انتخابات لڑ رہی ہے، جس میں کوئٹہ کی تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں۔رہنماں نے مزید کہا کہ پارٹی اپنی سابقہ کارکردگی، امن و محبت اور بھائی چارے کے سلوگن کے ساتھ شہریوں کا اعتماد جیت رہی ہے اور اب ایچ ڈی پی زرغون اور چلتن ٹان کی چئیرمین شپ اور کوئٹہ کی میئر شپ کے حصول کی دوڑ میں صف اول میں ہے۔ پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ بلدیاتی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert