اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا چمن ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں کو سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

چمن ( ڈیلی قدرت )اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) نے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے ہمراہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور ہسپتال عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے افسران اور عملے کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مریضوں کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اسپیکر کے دورے کو مریضوں اور وہاں موجود عوام نے خوش آئند قرار دیا اور اسے مثبت اقدام قرار دیا۔دورے کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اویس، ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ، ایڈیشنل کمشنر فدا محمد بلوچ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی عطا اللہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
