حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں آج عید الاضحی کا تہوار روایتی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے . دوسری جانب عازمین حج کے مناسک ادا کر رہے ہیں .

گزشتہ روز میدانِ عرفات میں خطبہ حج سُننے کے بعد حاجیوں نے کچھ دیر مزدلفہ میں قیام کیا اور پھر آدھی رات کے وقت منیٰ کی جانب روانہ ہو گئے . جہاں تھوڑی دیر قبل وہ جمرہ عقبہ میں پہنچ گئے ہیں . اس میدان میں وہ رمی جمرات کے دوران سات سات کنکریاں ماریں گے . العربیہ نیوز کے مطابق حج انتظامیہ نے حجاج کرام کی ایک سے دوسرے مقدس مقام کی طرف نقل وحرکت کے لیے ایک مربوط پلان تیار کیا گیا تھا جس کی پیروی کرتے ہوئے تمام حجاج کرام نظم وضبط کے ساتھ مناسک حج ادا کر رہے ہیں . سعودی وزارت حج کی طرف سے حجاج کے لیے کنکریوں کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے . انہیں پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کنکریاں پیش کی گئی ہیں اور صحت کے پروٹوکول کے تحت کنکریوں کو بھی جراثیم سے پاک کیا گیا ہے . جمرہ عقبہ جسے جمرہ کبریٰ بھی کہا جاتا ہے میں حجاج کرام احرام کی حالت میں رمی کرتے ہیں . اس کے بعد قربانی دیتے، احرام اتارے، بال کٹواتے ہیں . رمی جمرات کا عمل طلوع آفتاب سے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن دس ذی الحج کو سنت رسول کے مطابق سورج کے زوال تک جاری رہتا ہے . حجاج کرام ایام تشریق کے دن 11، 12 اور 13 ذی الحج تک منیٰ میں قیام کرتے ہیں . اس دوران وہ تین بار رمی جمرات کرتے ہیں . جمرہ اولیٰ . جمرہ وسطیٰ اور جمرہ کبریٰ کے دوران سات سات کنکریاں پھینکی جاتی ہیں . واضح رہے کہ خانہ کعبہ دُنیا کا مقدس ترین مقام ہے، یہاں جو بھی اہلِ ایمان آتا ہے، اسے پناہ، فلاح، رہنمائی اور بھلائی ملتی ہے . رب اپنے گھر آنے والوں کی حفاظت خود فرماتا ہے اور انہیں تمام آفات و مصائب سے محفوظ رکھتا ہے . حج بیت اللہ کا آغاز ہو چکا ہے . 2019ء میں 25 لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا . تاہم کورونا کی وبا کی وجہ سے 2020ء میں صرف دس ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی اور اس سال 60 ہزار افراد یہ سعادت حاصل کر رہے ہیں . اس بار کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت حاجیوں کی گنتی لاکھوں کی بجائے چند ہزار تک محدود کر دی گئی تھی . تاہم سعودی حکام اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ ساٹھ ہزار عازمین میں سے چند افراد میں کورونا کی تشخیص ہو سکتی ہے . اب جبکہ حج تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے اور کل مملکت بھر میں عید الاضحی منائی جائے گی، ایک ایمان افروز خبر سامنے آئی ہے . سعودی وزارت صحت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حج کی غرض سے بیت اللہ آنے والے تمام عازمین کورونا وبا سے محفوظ ہیں، کسی ایک عازم میں بھی کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے . وزارت صحت کا کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے بہترین اور غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں