حکومتی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کی مخالفت بھی کر رہی ہیں اور حصہ بھی لے رہی ہیں، یہ دوغلی پالیسی ہے: صادق خان اچکزئی

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بنیادی جمہوریت اور نچلی سطح پر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بے حد ضروری ہوتے ہیں۔ کوئٹہ کے انتخابات حکومت اور کچھ سیاسی جماعتوں کو کیوں ہضم نہیں ھورھے ہیں وجہ صاف ظاہر گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس کے ھاؤس میں مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ صادق ادوزئی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں شامل اور دیگر جماعتوں نے پہلے بھی کوئٹہ کو بلدیاتی انتخابات سے محروم کیا تھا آج پھر بلدیاتی انتخابات کی مخالفت ھورھی ھے۔ اور حیرانگی کی بات تو یہ ھے بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرنے والی حکومتی و دیگر جماعتیں بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ بھی لے رھی ہیں۔ یہ ان کا عجیب بلکہ دوغلہ پن پر مبنی سیاست ھے۔ صادق ادوزئی نے کہا کہ حکومتی جماعتوں نے کوئٹہ میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کی ہیں جو کہ الیکشن قوانین کی سراسر خلاف ورزی ھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں انشائ اللہ تعالیٰ ھم کوئٹہ کی تقدیر بدل دیں گے۔ ھم کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں اور یہ 28 دسمبر کو ھر صورت منعقد ھونے چائیے۔
