بلدیاتی انتخابات: کوئٹہ میں پی پی پی اور نیشنل پارٹی کا اتحاد
سیاسی کارکن معاشرے کا شعور ہوتے ہیں، نیشنل پارٹی کے ساتھ اتحاد ہمیشہ مثبت رہا ہے: میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی نے کوئٹہ میں نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ نامزد امیدوار علی احمد لانگو کے انتخابی آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ علی احمد لانگو ایک نظریاتی کارکن ہیں اور یونین کونسل 2 وارڈ 3 سے ان کی کامیابی عوامی نمائندگی کی جیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد ہمیشہ مثبت رہا ہے اور عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مشترکہ کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر مشترکہ امیدوار علی احمد لانگو نے پی پی پی اور خراسانی قوم کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی خدمت کا عزم ظاہر کیا۔ خراسانی قومی اتحاد کے چیئرمین ملک نوید خراسانی نے بھی مشترکہ امیدوار کی حمایت کو علاقے کے بہترین مفاد میں قرار دیا۔
