اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت میں بھی بڑی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی استحکام رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی بڑا دھچکا لگا جس سے روپے کی قدر بہتر ہو گئی۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 559 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔
