جنید صفدر نے اپنی شادی میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز جنید اور عائشہ کی شادی کی تقریب میں جنید صفدر کی شیروانی کی بہت تعریف کی جارہی ہے۔

شادی میں جنید صفدر کا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ انہوں نے کس ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)


اس حوالے سے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر ’ایچ ایس وائے‘ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔اس پوسٹ میں حسن نے بتایا ہے کہ جنید صفدر کی شادی کا لباس انہوں نے خود تیار کیا ہے جو کہ جنید کی شخصیت کے عین مطابق ہے۔
ڈیزائنر حسن نے شیروانی کی تیاری اور اس میں موجود خاصیت کے حوالے سے بھی اپنے پوسٹ میں واضح الفاظ میں بتایا ہے۔خیال رہے کہ پہلے بھی حسن اپنے ایک پوسٹ میں جنید صفدر کی شادی کے لباس کے متعلق بتاچکے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)