مریم نواز کے دفاع میں شوبز شخصیات کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی میں مختلف اور الگ انداز سے تیار ہوئی تھیں جس پر انہیں تنقید کا شکار بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفیم مریم نواز کو احساس کمتری کا شکار کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں جبکہ ایک سیاستدان کے طور پر بھی ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔


اس حوالے شوبز کی نامور شخصیات کے بیانات سامنے آئے ہیں جس میں مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر عورت کو خوبصورت نظر آنے کا حق ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے کہا ہے کہ خوبصورتی رب کی عطا ہے اور مریم نواز ہر ایک انداز میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

دوسری جانب اداکار بلال قریشی نے بھی مریم نواز کے حسن کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ سیاست کے پہلو سے پرے مریم نواز بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)