دلہن کی دلہا کو بٹھاکر شادی ہال میں موٹرسائیکل پر انٹری وائرل

بھارت (قدرت روزنامہ)بھارت میں دلہن نے اپنے شوہر کو پیچھے بٹھاکر دبنگ انداز میں موٹرسائیکل پر انٹری دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔پاکستان اور بھارت میں سردیاں آتے ہی شادیوں کا سیزن شروع ہوجاتا ہے اور ایسے میں ہر شخص اپنی شادی کو منفرد بنانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے جس کے لیے وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے انداز سوچتا ہے کہ کس طرح باراتیوں کا دل جیتا جائے اور پھر ایسے ہی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات سے متعلق ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں زیادہ تر ویڈیوز کا تعلق بھارت سے ہوتا ہے جہاں دلہا یا دلہن کی منفرد انداز میں ہال میں انٹری دکھائی گئی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی شادی ہال میں انٹری دینے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ دلہے کو اسکوٹر پر پیچھے بٹھاکر ہال میں انٹری دیتی ہیں جس پر وہاں موجود ان کے دوست اور رشتہ دار بھرپور تالیوں سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔

وائرل ہونی والی تصاویر بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں فیروزآباد کی ہے جہاں دلہن کاجل نئی دلی سے اسکوٹر پر اپنے دلہا راہل کے ساتھ آتی ہیں۔