پاکستانی ایئرپورٹس عالمی رینکنگ میں کس نمبر پر ہیں؟ رپورٹ جاری

مختلف ممالک کے ایئرپورٹس کو مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر اسٹار کیٹیگریز دی گئی ہیں


کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی ادارے اسکائی ٹریکس نے دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی سالانہ درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی رینکنگ سے متعلق اس رپورٹ میں مختلف ممالک کے ایئرپورٹس کو مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر اسٹار کیٹیگریز دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی رینکنگ میں 3 اسٹار کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے دیگر بڑے ایئرپورٹس میں لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو 2 اسٹار کیٹیگری دی گئی ہے۔ اسکائی ٹریکس کے مطابق یہ درجہ بندی ایئرپورٹس پر مسافروں کو دستیاب سہولیات، امیگریشن کے انتظامات اور ٹرمینلز میں فراہم کی جانے والی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert