بلوچستان لیکس: اراکین کی کردار کشی پر سائبر کرائم حکام طلب، بلیک میلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے سوشل میڈیا پیج ”بلوچستان لیکس“ کے ذریعے اراکین اسمبلی کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے اور کردار کشی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حکام کو طلب کیا گیا۔ قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری اور دیگر اراکین (رحمت صالح بلوچ، مولانا ہدایت الرحمٰن، نور محمد دمڑ، علی مدد جتک) نے اسے جمہوری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دیا۔ سائبر کرائم حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سیکشن 20 اور 26-A کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسپیکر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسمبلی بلیک میل نہیں ہوگی اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
