ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تو کیا ہوا؟فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ عوام سر پکڑ لے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا،دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کو خوامخواہ خبر بنا دیا جا تا ہے . دوا کی اگر تین روپے قیمت ہے سات روپے ہو گئی تو کیا قیامت آگئی؟ کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تو ویسے بھی صحت کارڈ کے بعد دواؤں کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے، دوا اور علاج ویسے بھی مفت ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں .

. .

متعلقہ خبریں