بختیارآباد،سبی میں تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز

ملک بھر سے قافلے، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات، اجتماع 21 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا


بختیارآباد (قدرت روزنامہ)سبی میں تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہو گیا ہے۔ سالانہ اس اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں اور قافلوں کی آمد جاری ہے۔سبی انتظامیہ نے اجتماع گاہ تک آمد و رفت کے لیے تین اہم شاہراہیں مختص کی ہیں تاکہ شرکا کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اجتماع 21 دسمبر کو اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا، اور اس دوران فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شرکا کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert