قلعہ سیف اللہ: پشتونخوا نیپ اور جے یو آئی نظریاتی کا اتحاد مزید مستحکم کرنے پر اتفاق، خوشحال کاکڑ کی مولانا عبدالرؤف سے ملاقات اور عیادت


قلعہ سیف اللہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چئیرمین خوشحال خان کاکڑ نے پارٹی وفد کے ہمراہ جمعیت علما اسلام نظریاتی قلعہ سیف اللہ کے ضلعی امیر حضرت مولانا عبدالرف صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں پارٹیوں کے قائدین نے حضرت مولانا عبدالرف صاحب کی عیادت کی اور ان کے تندرستی کی دعا کی۔چئیرمین خوشحال خان کاکڑ نے NA-251 حلقہ کے حالیہ 22 پولنگ سٹیشنز میں جمعیت علما اسلام نظریاتی کی حمایت اور پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں پارٹیوں نے اتحاد کو مزید مستحکم اور برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور علاقائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و مونسیپل کمیٹی کے چئیرمین سید اکبر خان کاکڑ، مرکزی کمیٹی ممبر نصیب اللہ وطنپال، ضلعی رہنما کمال خان راز، ضلعی رہنما نظام الدین کاکڑ، علاقائی سیکرٹریز، اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی کنوینر حضرت مولانا امان اللہ صاحب، ضلعی معاونین، کونسلرز، اور جمعیت طلبا اسلام نظریاتی کے قائدین بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں دونوں پارٹیوں نے علاقائی مسائل کے حل اور عوامی فلاح کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

WhatsApp
Get Alert