بیوروکریسی عوام کو کیڑے مکوڑے نہ سمجھے، لاپتہ افراد بازیاب اور بارڈرز کھولے جائیں: مولانا ہدایت الرحمان


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حالات حقوق کی فراہمی,لاپتہ افرادکی بازیابی,بارڈرزکھولنے اوروفاق واسلام آبادکے طاقتورطبقات کی ایمانداری واخلاص سے ٹھیک ہوسکتے ہیں بیوروکریسی وسیکورٹی اداروں کے اعلی آفیسرزبلوچستان کے عوام کوانسان نہیں کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں وفودسے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔قبل اس کے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ,ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سیکریٹری ریونیو اور سیکریٹری جنگلات سے ملاقات، گوادر میں مختلف عوامی معاملات پر تبادلہ خیال.ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج سیکریٹری حکومت بلوچستان ریونیو ڈیپارٹمنٹ قمبر دشتی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مختلف عوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سیکریٹری حکومت بلوچستان محکمہ جنگلات سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ضلع گوادر میں جنگلات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سیکریٹری پی اینڈ ڈی سے ملاقات، گوادر میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق حال احوال۔ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج سیکریٹری حکومت بلوچستان محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ زاہد سلیم سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ضلع گوادر میں جاری و آمدہ مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گفتگو شنید کی گئی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں مختلف عوامی منصوبوں کے تجاویزات پیش کئے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات مل سکیں.سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو نے اس متعلق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

WhatsApp
Get Alert