ریلوے کا بلوچستان سے سوتیلی ماں سے بدتر سلوک، اکبر بگٹی ایکسپریس بحال نہ ہوسکی، جعفر ایکسپریس سب سے مہنگی ٹرین بن گئی
بولان میل ہفتے میں صرف 2 دن، ہرنائی پیسنجر بند، چلتن ایکسپریس کی بحالی اور کرایوں میں کمی کا مطالبہ

سبی ( ڈیلی قدرت کوئٹہ) پاکستان ریلوے کا بلوچستان سے سوتیلی ماں سے بھی بدترسلوک بولان میل ہفتہ میں صرف دو بار جبکہ نواب اکبر خان بگٹی کو بحال کرنے کے بار بار وعدے جعفر ایکسپریس ملک کی سب سے مہنگی ٹرین سروس عوام کا وفاقی وزیر سے چلتیں ایکسپریس بحال کرنے بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے جعفر ایکسپریس کے کرایے میں کمی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کا بلوچستان بھر کی عوام سے سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ سال سے بند ہرنائی پسینجر تاحال بحال نہ ہوسکی جبکہ ہزاروں مسافروں کو کراچی سمیت اندروں سند ھ لے جانے والی بولان میل بھی ہفتہ میں صرف دو دن اپنی سروس کوئٹہ سے جار ی رکھے ہوئے ہے جبکہ جعفر ایکسپریس پاکستان ریلوے کی سب سے مہنگی ٹرین سروس بھی بلوچستان کے حصہ میں آئی رول پلے کررہی ہے بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کی عوام نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چلتن ایکسپریس سمیت ڈیرہ غازی خان برریعہ جیکب آباد کی بند مسافر ٹرینوں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں گے جبکہ حکومت نے بلوچستان کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس کو بحال کریں گے جو صرف وعدہ ہی رہا عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی بند مسافر ٹرینوں میں بولان میل اور ہرنائی پسینجر کو روزانہ جبکہ بواب اکبر خان بگٹی اور چلتن ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جعفر ایکسپریس کے کرایے میں کمی کرکے عوام کو ریل کے سستے سفر کی سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنا مثبت رول پلے کریں گے۔
