سلمان خان کو بھارتی ٹی وی اداکارہ نے پرپوز کر دیا۔۔بڑی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں انیتا ہسنندانی اور روہت ریڈی کی جوڑی سب سے کیوٹ اور پرفیکٹ جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں نے2013 میں شادی کی۔ انیتا ہسنندانی اور روہت ریڈی ایک بچے کے والدین بھی بن گئے۔ انیتا ہسنندانی اور روہت ریڈی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں اور مضحکہ خیز ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں اور آج کل انیتا کا سلمان خان کے بارے میں ویڈیوز کافی وائرل ہو رہا ہے۔ بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انیتا ہسنندانی نے شادی کیلئے سلمان خان کو ایک خاص ویڈیو کے ذریعے پرپوز کیا تھا۔ ساتھ میں انہوں نے اپنے شوہر روہت سے اس کیلئے کیپشن لکھ کر معافی بھی مانگی۔

انیتا ہسنندانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں انیتا بار بار کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ ’آئی ایم گوئنگ ٹو میری یو اینی وے‘( میں تم سے شادی کرنے جا رہی ہوں)۔انیتا نے آگے لکھا کہ ‘معاف کیجئے گا روہت بی بی، مجھے اس سال ایمانداری سے ایک ریل بنانی تھی۔’ انیتا ہسنندانی کی یہ ویڈیو واقعی مضحکہ خیز ہے۔ اس میں وہ سلمان خان کو پرپوز کرتے ہوئے اور ان سے شادی کے لئے راضی ہوتی نظر آرہی ہیں۔ مشہور شخصیات بھی ان کی اس ویڈیو پر شدید تبصرے کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اگر آپ انیتا ہسنندانی یا ان کے شوہر روہت ریڈی کے انسٹاگرام پروفائل پر جائیں تو آپ دیکھیں گے کہ دونوں ایک سے زیادہ مضحکہ خیز ویڈیوز بناتے رہتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں۔