’اب وقت آگیا ہے کہ والد ٹیریان کو اپنا لیں‘، عمران خان کے بیٹوں کی نئی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میرے والد ٹیریان کو اپنا لیں اور اسے اپنی بیٹی کے طور پر قبول کریں۔
بریکنگ نیوز 🚨🚨: ہماری اپنے والد سے اخری خواہش ہے کہ وہ ہماری بہن ٹیرین وائٹ کو بھی تسلیم کریں ہم نے بڑی کوشش کی کہ وہ اس انٹرویو پہ ہمارے ساتھ اتی – لیکن ہماری والدہ نے نہیں انے دیا – قاسم خان کی سکائی نیوز کی صحافی یلد حکیم کے ساتھ تحلکہ خیز گفتگو@SkyYaldaHakim pic.twitter.com/22UR1osHoT
— Refutationist (@EnkiduBornAgain) December 18, 2025
وی نیوز کی جانب سے جب اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں کہ آیا مذکورہ گفتگو واقعی کسی انٹرویو کا حصہ ہے یا نہیں تو فیکٹ چیک کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ انٹرویو جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوا کہ قاسم خان اور ان کے بھائی سلیمان خان نے اپنے کسی بھی انٹرویو یا بیان میں اس نوعیت کی کوئی بات نہیں کی۔
